انسانیت کی خدمت کرنے والے دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کرتے ہیں۔ چوہدری حق نواز

بھمبر( ڈسٹرکٹ رپورٹر)انسانیت کی خدمت کرنے والے دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کرتے ہیں چنار فری ڈائیلاسز سنٹر دکھی انسانیت کی خدمت میں اہم کردار ادا کر رہاہے مخیر حضرات کو دل کھول کر ان کی مدد کرنی چاہیے اپنی طرف سے فری ڈائیلاسز سنٹر کیلئے نقد 25000روپے دیتاہوں ان خیالات کا اظہار ساؤتھ افریقہ کی معروف کاروباری شخصیت چوہدری حق نواز آف گڑھا للیاں نے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ہسپتال بھمبرمیں چنار فری ڈائیلاسز کے دورے کے موقع پر کیا۔

اس موقع پر صدر کشمیر دوست انجمن چوہدری غلا م احمد،پروفیسر اصغر شاد ،عتیق الرحمان برسالوی ،جموں وکشمیر جرنلسٹس آرگنائزیشن کے چیف آرگنائزر چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ ،سینئر نائب صدر کشمیر پریس کلب بھمبر ناصر شریف بٹ ،ڈاکٹرمحمدوقاص منظور،یاسر لطیف بھی موقع پر موجود تھے انہوں نے کہاکہ زندگی کا اصل مقصد دوسروں کے کام آنا ہے نفسانفسی کے دور کے اندرنسانیت کی خدمت اور اس کی فلاح وبہبود کیلئے کام کرنے والے لوگ عظیم ہیں اور یہی لوگ دنیا اور آخرت میںکامیاب ہونگے انہوں نے کہا کہ بھمبر جیسے پسماندہ علاقے کے اندر جدید ترین سہولتوں سے آراستہ فری ڈائیلاسز سنٹر کا قیام احسن اقدام ہے آج یہاں آکر دلی سکون اور خوشی محسوس ہوئی ہے انشاء اللہ فری ڈائیلاسز سنٹر کیساتھ تعاون جاری رکھونگا آخر میں چوہدری حق نواز نے فری ڈائیلاسز کیلئے  25000روپے نقد صدر تنظیم کو دیئے۔

Chaudhry Haq Nawaz

Chaudhry Haq Nawaz