شاہدرہ میں 2 افراد کی 10سالہ بچے سے زیادتی، 1 ملزم گرفتار

Lahore

Lahore

شاہدرہ (جیوڈیسک) شاہدرہ کے علاقے لاجپت روڈ پر 2 افراد نے 10 سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا جسے متاثرہ بچے نے پہچان لیا۔ دس سالہ بچے کے ورثا کا کہنا ہے کہ بچہ دکان پر چیز لینے گی۔

ا جہاں ملزمان اسے اٹھا کر اپنے گھر لے گئے۔ بچے نے اپنے گھر والوں کو آگاہ کیا تو انہوں نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس تھانہ شاہدرہ نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عبداللہ کو گرفتار کر لیا جبکہ دوسرا ملزم منیر فرار ہے۔ پولیس کے مطابق بچے نے ملزم عبداللہ کو شناخت کر لیا ہے۔