شکیل آفریدی کی رہائی امریکی درخواست پر نہیں ہوگی، ترجمان دفتر خارجہ

Tasneem Aslam

Tasneem Aslam

اسلام آباد (جیوڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے کہا ہے کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی کا معاملہ پاکستان کی عدالتوں میں ہے ان کی رہائی امریکی درخواست پر نہیں ہو گی۔

دفتر خارجہ کی ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان تسنیم اسلم کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی کا معاملہ پاکستان کی عدالتوں میں اس لئے امریکی درخواست پر ان کی رہائی کا کوئی امکان نہیں لیکن اس معاملے پر بحث ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کی جانب سے پاکستان کو دی جانے والی امداد شکیل آفریدی سے منسلک نہیں۔