سہون: کوسٹر اورٹرک میں تصادم ، جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہو گئی

Shawn

Shawn

سیہون (جیوڈیسک) سیہون میں انڈس ہائی وے پر کوسٹر اور ٹرک کے درمیان تصادم میں 4 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے۔ ایدھی ذرائع کے مطابق حادثہ انڈس ہائی وے لکی شاہ صدر کے قریب پیش آیا۔

کوسٹر کراچی سے سیہون جارہی تھی کہ پنکچر ہونے کے باعث پیچھے سے آنے والے ڈمپر نے اسے کچل ڈالا۔ حادثے میں4 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے، مرنے والوں کا تعلق کراچی کے علاقے سرجانی ٹاوٴن سے ہے اور وہ زیارت کے لئے حضرت لال شہباز قلندر کے مزار آرہے تھے۔ زخمیوں اور لاشوں کو تحصیل اسپتال سہیون منتقل کردیا گیا ہے۔