شیخوپورہ : رکشہ قراقرم کوچ کی زد میں آ گیا، 10 افراد جاں بحق

Sheikhupura

Sheikhupura

کراچی (جیوڈیسک) کراچی سے لاہور آنے والی قراقرم کوچ کی ٹکر سے رکشہ میں سوار 10 افراد جاں بحق ہو گئے، ریسکیو ذرائع کے مطابق کراچی سے لاہور آنے والی قراقرم کوچ شیخو پورہ کے قریب پہنچی عین اسی وقت چنگ چی رکشہ نے ریلوے لائن عبور کرنے کی کوشش کی تاہم بد قسمتی سیرکشہ قراقرم کوچ سے ٹکرا گیا۔

جس کے نتیجہ میں رکشہ میں سوار 10 افراد موقع پر ہی جا ں بحق ہو گئے۔ واقعے کے بعد امدادی کارکنان کی بڑی تعداد وقوع پر پہنچ گئی ہے۔