شیخوپورہ: ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 18 افراد زخمی

Sheikhupura Traffic Accident

Sheikhupura Traffic Accident

شیخوپورہ (اصل میڈیا ڈیسک) مسافر وین الٹنے سے ایک ہی خاندان کے 18 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق شیخوپورہ میں شرقپور روڈ کے قریب مسافر وین تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر پلٹ گئی جس کے نتیجے میں وین میں سوار ایک ہی خاندان کے 18 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کا بتاناہے کہ حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا۔