SHOتھانہ کنجاہ نے پولیس چوکی کے تمام ملازمین سے رشوت نہ لینے کاحلف لیا

کنجاہ(جی پی آئی)SHOتھانہ کنجاہ نے پولیس چوکی کنجاہ کے تمام ملازمین سے رشوت نہ لینے کا حلف لیا اورکہاکہ ہم سب مسلمان ہیں ہمیں اپنی تنخواہ کے مطابق ڈیوٹی سرانجام دینی چاہیے۔رشوت لینے اور دینے والادونوں دوزخی ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ ہم عوام کے خادم ہیں اوران کے جان ومال کاتحفظ ہمارااولین فرض ہے اورکہاکہ اچھی کارکردگی دکھانے والے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی اورناقص کارکردگی دکھانے والے ملازمین کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

امن وامان کی فضاکوبرقراررکھنے کے لئے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں یا درہے کہ بہترین کارکردگی کی بناء پرملک مظہرحسین کوتیسری بارتھانہ کنجاہ میں SHOتعینات کیاگیاہے۔