ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد نصراللہ بھٹی نے شارع عام پر جواء کھلنے والے 16افراد کو گرفتار کر لیا

مصطفی آباد/للیانی : ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد نصراللہ بھٹی نے شارع عام پر جواء کھلنے والے 16افراد کو گرفتار کر لیا، ہزاروں روپے نقدی، موبائل فون بر آمد ، مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی صدر سرکل نذر عباس شاہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد نصراللہ بھٹی نے گزشتہ رات محلہ عیسائی والا میں شارع عام پر جواء کھیلنے والے16افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے ہزاروں روپے نقدی، موبائل فون بر آمد کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈی پی او قصور محمد سلیم کی خصوصی ہدایت پر جواریوں اور منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن شروع کر دیا ہے۔