سیالکوٹ میں تیز بارش، چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق، ماں بیٹی زخمی

Sialkot

Sialkot

سیالکوٹ (جیوڈیسک) سیالکوٹ میں تیز بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی، جس کے نتیجے میں دو بچے ملبے تلے دب کر جاں بحق اور ماں بیٹی زخمی ہوگئیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق شہر اور گردونواح میں جمعے کے روز تیز ہواوں کے ساتھ ہونے والی بارش کے باعث عدالت گڑ کے علاقے میں مکان کی بوسیدہ چھت گر گئی۔

چھت کے ملبے تلے ایک ہی خاندان کے چار افراد دب گئے۔ جنہیں نکالنے کیلئے ریسکیو کارروائیاں کی گئیں۔ لیکن دو بچے جاں بحق ہو گئے جبکہ ماں بیٹی زخمی ہوگئیں۔ زخمیوں کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔