سیالکوٹ : نشئی نے فائرنگ کرکے باپ اور بھائی سمیت 6 افراد کو قتل کر دیا

Sialkot

Sialkot

سیالکوٹ (جیوڈیسک) سیالکوٹ میں نشے کے عادی شخص نے فائرنگ کرکے اپنے باپ اور بھائی سمیت 6 افراد کو قتل کردیا، مرنے والوں میں 3 خواتین بھی شامل ہیں، واقعہ سیالکوٹ کی تحصیل سمبڑیال میں پیش آیا، پولیس کے مطابق بلال گوندل گروپ اور جبار گروپ کے درمیان پچھلے 10 سال سے زمین کا تنازعہ ہے، ملزم ریاض جس کا تعلق بلال گوندل گروپ سے ہے۔

جو واردات کے وقت شراب کے نشے میں دھت تھا، ریاض نے پہلے پلو وال کے علاقے میں کار پر فائرنگ کرکے مخالف گروپ کی 3 خواتین سمیت 4 افراد کو قتل کیا پھر اپنے گاوں شینی گوندل پہنچ کر سگے باپ اور بھائی کو بھی فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے، واقعے کی مزید تفتیش بھی کی جارہی ہے۔