سیالکوٹ: طوفانی بارشوں سے براہ راست سیکڑوں خاندان متاثر

Sialkot

Sialkot

سیالکوٹ (جیوڈیسک) سیالکوٹ میں طوفانی بارشوں نے براہ راست سیکڑوں خاندانوں کو متاثر کیا ہے۔ مکانات تباہ ہونے سے لوگ بے گھر ہو گئے اور کھلے آسمان تلے زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔

یوں تو طوفانی بارشوں نے پنجاب بھر میں بے انتہا تباہی مچائی ہے، لیکن یہ منظر ہیں سیالکوٹ کے علاقے محلہ کشمیریاں کے جہاں طوفانی بارشوں کی وجہ سے کئی خاندان بے گھر ہو گئے ہیں۔ روتے، بے یارو مددگار یہ افراد انتہائی پرشان ہیں۔ ان کا کہنا ہے۔

کہ گھر تباہ ہونے کی وجہ سے وہ کھلے آسمان تلے زندگی گزار رہے ہیں، جبکہ کچھ دوسروں کے سہاروں پر زندگی بسرکر رہے ہیں۔ متاثرہ خاندانوں کا کہنا ہے کہ ان کے مکانوں کی چھتیں گرنے سے ان کی جمع پونجی بھی تباہ ہو چکی ہے۔

دوسری جانب ان متاثرہ افراد کی مدد کے لیے ابھی تک کوئی حکومتی اقدامات نہیں کیے گئے۔ طوفانی بارشوں کی وجہ سے کئی مکانات گر گئے جس کہ وجہ سے سیکڑوں خاندان متاثر ہوئے اور وہ منتظر ہیں کہ کوئی آئے اور ان کی مشکلات کا ازالہ کرے۔