جامعہ کراچی اسلامک اسٹڈیز کے ڈین شکیل اوج فائرنگ سے جاں بحق

Dean Shakeel,

Dean Shakeel,

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں فائرنگ سے جامعہ کراچی اسلامک اسٹیڈیز فیکلٹی کے ڈین شکیل اوج جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں بیت المکرم مسجد کے قریب نامعلوم ملزمان نے جامعہ کراچی اسلامک اسٹیڈیز فیکلٹی کے ڈین شکیل اوج کیگاڑی پر اس وقت فائرنگ کی ، جب وہ ساتھی پروفیسر ڈاکٹر طاہر مسعود کے ساتھ اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت کیلئے خانہ فرہنگ جا رہے تھے۔

فائرنگ سے شکیل اوج شدید زخمی ہو گئے، تاہم پروفیسر طاہر مسعود محفوظ رہے اور انہوں نے ہی زخمی شکیل اوج کو نجی اسپتال منتقل کیا ، جہاں وہ طبی امداد کے دوران انتقال کر گئے۔ واضح رہے کہ حکومت نے حال ہی میں ان دونوں پروفیسر صاحبان کو ہلال امتیاز دینے کا اعلان کیا تھا۔