کوئی ہزار بار جنم لے لے پھر بھی سندھ تقسیم نہیں ہوگا: خورشید شاہ

Khurshid Shah

Khurshid Shah

اسلام آباد (جیوڈیسک) سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں کوئی مہاجر نہیں تمام لوگ سندھی ہیں۔ مہاجر عارضی ہوتے ہیں جنہیں واپس جانا ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہجرت کر کے آنے والے تمام لوگ سندھ دھرتی کے فرزند ہیں۔ پرویز مشرف کے خلاف کارروائی مہاجر ہونے کی بنیاد پر نہیں ہو رہی تاہم اگر یہ مقدمہ بارہ اکتوبر سے چلایا جاتا تو سابق صدر کا ساتھ دینے والے بھی زد میں آ جاتے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈکٹیٹر جبر اور طاقت کے بل بوتے پر آتے ہیں اور پھر ڈر جاتے ہیں۔