سندھ پولیس کے مزید 155 اہلکاروں و افسران میں کورونا کی تصدیق

 Sindh Police

Sindh Police

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) سندھ پولیس کے مزید 155 اہلکاروں و افسران میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔

سندھ پولیس کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 4 روز کے دوران مزید 155 اہلکاروں و افسران میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔ جس کے بعد اس وبا کا شکار سے متاثرہ افسران و جوانوں کی مجموعی تعداد 5 ہزار 708 ہوگئی ہے جس میں سے اب تک 24 افسران و اہلکار جاں بحق ہوچکے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ کورونا کا شکار 5 ہزار 210 افسران و اہلکار صحت یاب ہوچکے ہیں جب کہ ابھی 474 افسران و اہلکار زیر علاج ہیں ، کورونا سے متاثرہ اہلکاروں کا مکمل طور پر خیال رکھا جارہا ہے اور اس سلسلے روزانہ کی بنیاد پر اقدامات جاری ہیں ، کورونا کے خلاف ہراول دستے کے طور پر کام کرنے والے افسران اور جوان خدمت انسانیت کے لئے انتہائی پر عزم اور بلند حوصلہ ہیں ۔