سندھ؛ انٹر کے امتحانات جاری، ساتھ ہی نقل اور ویجلینس ٹیموں کے دورے بھی

Sindh

Sindh

کراچی (جیوڈیسک) سندھ میں انٹر کے امتحانات کے دوران نقل کرنے والوں اور نقل روکنے والوں کے درمیان آنکھ مچولی چلتی رہی، کہیں نقل کے ذریعے پرچہ حل کرنے کی کوشش کی گئی تو وجلینس ٹیمیں دورے بھی کرتی رہیں۔ سکھر ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام آج بارہویں جماعت کے انگریزی کے پرچے کے دوران خیرپور کے مختلف امتحانی مراکز کے باہر موجود لوگ نقل کا مواد اندر پہنچاتے رہے۔

امتحان دینے والے طلبہ خود بھی نقل کا مواد کمرہ امتحان میں لے جا کر کھلے عام نقل کرتے رہے۔ حیدرآباد اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام گیارہویں جماعت کے فزکس کے پرچے کے دوران نقل کی روک تھام کے لئے 30 ویجلنس ٹیمیوں نے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔ جیکب آباد، شکارپور، کشمور سمیت مختلف شہروں میں نقل کی مدد سے گیارہویں جماعت کے کیمسٹری کے پرچے کو حل کرنے کی کوشش کی جاتی رہی۔