بے گناہ افراد کو نشانہ بنانا حرام ہے، ترجمان طالبان

Shahidullah Shahid

Shahidullah Shahid

اسلام آباد (جیوڈیسک) کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان شاہداللہ شاہد نے سبی ریلوے اسٹیشن اور اسلام آباد میں دھماکوں کی مذمت کی ہے۔ ترجمان کالعدم تحریک طالبان کا کہنا ہے کہ عوامی مراکز پرحملوں میں بے گناہ افراد کی ہلاکت افسوس ناک ہے، بے گناہ افراد کو نشانہ بنانا شرعاً ناجائز اور حرام ہے،ایسے حملے ناجائز اورافسوس ناک ہے۔

ترجمان شاہد اللہ شاہد کا کہنا ہے کہ حملوں میں خفیہ ہاتھوں کے ملوث ہونے کو فراموش نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں تحریک طالبان کے نام سے خفیہ ہاتھ دھماکے کرتے رہے، لاہوراور پشاور سمیت کئی شہروں میں دھماکے کیے جاتے رہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ بلوچستان اورسندھ کے مظلوم افراد ہمارے بھائی ہیں۔ بے گناہ افراد کو نشانہ بنانا شرعاً ناجائز اور حرام ہے۔