چھ رکنی وفد کوئٹہ پہنچ گیا، ہزارہ برادری سے مذاکرات کریگا

Quetta Blast

Quetta Blast

کوئٹہ (جیوڈیسک)کوئٹہ ہزارہ برادری کے دھرنے کو ختم کرانے کے لئے وزیراعظم پرویز اشرف کی ہدایت پر چھ رکنی وفد کوئٹہ پہنچ گیا جو ہزارہ برادری سے مذاکرات کرے گا۔ دوسری جانب صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم نے گورنر بلوچستان ذوالفقار مگسی کو فرقہ ورانہ دہشتگری میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی ہدایت دی ہے۔

وفد میں وفاقی وزرا قمر زمان کائرہ، میر ہزار خان بجرانی، مولا بخش چانڈیو ندیم افضل چند ، صغری امام اور یاسمین رحمان شامل ہیں۔ پارلیمانی وفد متاثرہ خاندانوں ، سیکیورٹی اور انٹیلیجنس حکام سے ملاقاتیں کرے گا جس کی جامع رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کی جائیگی۔

دوسری جانب صدر زرداری نیگورنر بلوچستان ذوالفقار مگسی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔جس میں صوبے کی مجموعی صورت حال پر تبالہ خیال کیاگیا۔صدر زرداری نے ہدایت کی کہ فرقہ وارانہ دہشتگردی میں ملوث افراد کیخلاف فوری کارروائی کی جائے۔ بلا تخصیص اور ہر سطح پر آپریشن کیے جائیں۔ وزیراعظم راجہ پرویزاشرف نے بھی گورنربلوچستان سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ریاست کے تمام اسٹیک ہولڈرز دہشت گردوں کے خلاف کاروائی پر متفق ہیں۔