سانحہ کوئٹہ کیخلاف ملک بھر میں دھرنے،لاہور میں بدترین ٹریفک جام

Traffic jams Lahore

Traffic jams Lahore

لاہور (جیوڈیسک)سانحہ ہزارہ ٹاون کے خلاف دھرنوں نے ملک کے تمام بڑے شہروں کا نظام زندگی مفلوج کر دیا ،کراچی سے آج بھی کوئی ٹرین روانہ نہ ہوسکی، اہم چوراہوں پر دھرنوں کی وجہ سے بد ترین ٹریفک جام ہے۔

مجلس وحدت المسلمین اور دیگر شیعہ تنظیموں کی اپیل پر ملک بھر میں دھرنے جاری ہیں۔کراچی میں 24 مختلف مقامات دھرنے دئیے گئے۔ملیر میں ریلویے ٹریک پر دھرنے کے باعث کراچی سے آج بھی کوئی ٹرین روانہ نہ ہو سکی۔دو گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا گیا۔ شاہراہ فیصل،شاہراہ پاکستان، ایم اے جناح روڈ ،یونیورسٹی روڈ نیشنل ہائی وے سمیت اہم شاہراہیں ٹریفک کے لئے بند ہیں۔

لاہور میں بھی مختلف مقامات پر دھرنے دئیے جارہے ہیں۔گورنر ہاس کے سامنے دھرنے کا آج دوسرا دن ہے۔مال روڈ سے گورنر ہاس کی جانب جانے والی شاہراہیں ٹریفک کیلئے بند ہیں۔رنگ روڈ ، بند روڈ سمیت دیگر شاہراہوں پر بدترین ٹریفک جام ہے۔ٹھوکر نیاز بیگ میں بھی مظاہرین سڑک بلاک کر کے دھرنا دئیے بیٹھے ہیں۔

چونگی امر سدھو کے قریب مظاہرین نے میٹرو بس کا روٹ بند کر دیا۔مجلس وحدت المسلمین کے کارکنوں نے راولپنڈی میں فیض آباد کے مقام پر دھرنا دیا ہوا ہے۔جس کے باعث اسلام آباد جانے والی ٹریفک کو متبادل راستوں سے بھیجا جا رہا ہے۔