صنعا: ہزاروں افراد کا مرسی کی حمایت میں مظاہرہ

Snaa

Snaa

یمن میں ہزاروں افراد نے مصری صدر مرسی اور ان کے حامیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مظاہرہ کیا۔ یمن کے دارلحکومت صنعا میں برطرف مصری صدر محمد مرسی کے حق میں ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا۔ مظاہرے کا مقصد مرسی اور ان کے حامیوں سے بھرپور حمایت اور اظہار یکجہتی کرنا تھا۔

مظاہرے میں نوبل امن انعام یافتہ خاتون توکل کرمان نے بھی شرکت کی۔ توکل کرمان مصر میں جاری مظاہروں میں شرکت کی خواہشمند تھیں تاہم مصری حکام نے بغیر کوئی ٹھوس سبب بتائے ان پر مصر میں داخل ہونے پر پابندی عائد کردی۔