برفانی طوفان سے نیویارک کے بے گھر افراد کی زندگی مزید اجیرن

Snow Storm

Snow Storm

نیویارک (جیوڈیسک) امریکا کی شمال مشرقی ریاستیں گزشتہ کئی ہفتوں سے شدید برفانی طوفان کی لپیٹ میں ہیں۔ میساچیوسٹس کا شہر بوسٹن برفباری کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں شاہراہوں، گھروں اور دیگر مقامات پر برف ہی برف دکھائی دیتی ہے۔

مسلسل برفباری کے باعث شہریوں کے معمولات بُری طرح متاثر ہو چکے ہیں۔ لوگان انٹرنیشل ائیرپورٹ پر آج بھی سیکڑوں پروازیں منسوخ کرنا پڑیں جبکہ برنسوک میں میں ٹرین سروس بھی معطل کر دی گئی۔ اس وقت پانچ سو نیشنل گارڈز برف ہٹانے میں مصروف ہیں جبکہ دو سنو میلٹرز کی مدد بھی لی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے ساٹھ سینٹی میٹر مزید برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔ ادھر امریکی شہر نیویارک میں شدید برفباری کے باعث بے گھر افراد کو انتہائی مشکلات کا سامنا ہے۔

برفانی موسم کے باعث فٹ پاتھوں، ریلوے سٹیشنوں اور پلوں کے نیچے رہنے والے بے گھر افراد کی زندگی مزید اجیرن ہو گئی ہے۔ خراب موسم کےباعث بے گھر افراد کے اندراج کا مرحلہ اس بار تاخیر کا شکار ہو گیا ہے۔