چند لوگوں کی خواہشات پر حکومت تبدیل نہیں ہوسکتی، وزیراعظم

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف کہتے ہیں کہ عوام نے انہیں 5 سال کا مینڈیٹ دیا ہے اور چند لوگوں کی خواہشات سے حکومت نہیں بدلی جاسکتی۔

لاہور میں وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں سیلاب متاثرین کی امداد اور پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں پرغور کیا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کو تیز رفتاری سے مکمل کیا جائے۔

اجلاس کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ عوام نے انہیں 5 سال کا مینڈیٹ دیا ہے چند لوگوں کی خواہشات سے حکومت نہیں بدلتی، ملک کی ترقی اور خوشحالی کی راہ میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہوسکتی، موجودہ حکومت عوام کی فلاح اور بھلائی کے منصوبوں میں کوئی کسرنہیں چھوڑے گی۔