کنٹرول لائن چکوٹھی پر بھارتی افواج کی بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری

Chakothi

Chakothi

چکوٹھی (جیوڈیسک) آزاد کشمیر کنٹرول لائن پر واقع چکوٹھی آج کل پھر بھارتی افواج کی گولہ باری کا شکار ہے۔ چکوٹھی کنٹرول لائن کا سب سے مشہور گاؤں، کئی مرتبہ کنٹرول لائن کو زبردستی عبور کرنے کی تحریکوں نے اس گاوں کو بین لاقوامی شہرت دلا دی اور پھر یہی سے جموں کشمیر کے منقسم حصوں کے مابین تجارت اور منقسم کشمیری خاندانوں کا ملاپ بھی ہوا۔

یہ ہنستا بستا چکوٹھی کا بازار ہے جو دوہزار تین کی فائر بندی سے پہلے بھارتی افواج کی گولہ باری سے مکمل طور پر تباہ ہو چکا تھا آج پھر کنٹرول لائن پرحالات گرم اور صورت حال کشیدہ ہے۔ کنٹرول لائن پر کئی مقامات سے بھارتی افواج تواتر کے ساتھ فائر بندی کی خلاف ورزیوں کی مرتکب ہو رہی ہے۔

اور متنازع جموں کشمیر کو تقسیم کرتی کنٹرول پر بسنے والوں کو ایک مرتبہ پھر جنگ کے خطرات نے گھیر لیا ہے۔ جنگ بندی لائن پر بسنےوالے جہاں پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری حالیہ کشیدگی پر فکر مند ہیں وہیں کنٹرول لائن کی گرمی نے ان کے جذبات کو بھی گرما دیا ہے۔

سرکاری اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ انی سو اٹھاسی سے نومبر دو ہزار تین تک کنٹرول لائن فائرنگ کے نتیجہ میں دوہزار سے زائد لوگ جاں بحق ہوئے دوسری طرف ہمیشہ کے لئے معذور ہوجانے والے زخمیوں سمیت تین ہزار سات سو سے زائد کشمیریوں کے وجود پر بارود کے انمٹ نشان آج بھی موجود ہیں جنہیں بھارت نےایک مرتبہ پھر کرید نا شروع کر دیا ہے حالانکہ امن کی وجہ سے پاکستان کی نسبت بھارت کاا اقتصادی فائدہ کئی گنا زیادہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔