جنوبی سوڈان میں مسافر کشتی ڈوب گئی، دو سو افراد کی ہلاکت کا خدشہ

 Boat Sink

Boat Sink

خرطوم(جیوڈیسک)جنوبی سوڈان میں مسافر کشتی ڈوبنے سے کم از کم دو سو افراد ہلاک ہو گئے ، حادثہ دریائے نیل میں اس وقت پیش آیا جب کشتی میں سواریہ لوگ ملاکل شہر میں جاری لڑائی کے سبب نقل مکانی کررہے تھے۔

کشتی میں گنجائش سے زیادہ افراد سوار تھے اور ان کی تعداد دو سو سے تین سو کے درمیان تھی، ہلاک ہونے والے افراد میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔