اسپین:کورونا وائرس پھیلنے کا خطرہ، کاتالونیا کے متاثرہ علاقے میں لاک ڈاؤن

 Spain Coronavirus lockdown

Spain Coronavirus lockdown

کاتالونیا (اصل میڈیا ڈیسک) ‏ اسپین کے شمال مشرقی خطے کاتالونیا کے شہر لیریڈا میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے نتیجے میں ایک مرتبہ پھر لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔ اس شہر میں تقریباﹰ دو لاکھ افراد رہائش پذیر ہیں۔ کاتالونیا کے صوبائی صدر قیئم تورا نے بتایا ہے کہ کووڈ انیس کے مصدقہ کیسز میں اضافے کے بعد دیل سیگریا زون میں لاک ڈاؤن نافذ کیا جا رہا ہے۔

متاثرہ علاقے کی حدود سے نہ کوئی رہائشی باہر جائے گا اور نہ ہی اندر داخل ہوگا۔ اکیس جون کو اسپین میں کورونا ایمرجنسی کے خاتمے کے بعد ملک کے کسی حصے میں شہریوں کی نقل و حرکت پر یہ پہلی پابندی ہے۔ اسپین میں کورونا وائرس کے سبب اب تک اٹھائیس ہزار ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔