سٹیج اور فلم کی معروف اداکارہ فریال خان کی نئی فلم نو ٹینشن تکمیل کے آخری مراحل میں بہت جلد ریلیز کردی جائیگی

لاہور : سٹیج اور فلم کی معروف اداکارہ فریال خان کی نئی فلم نو ٹینشن تکمیل کے آخری مراحل میں بہت جلد ریلیز کردی جائیگی فلمی حلقوں میں فریال خان کی اداکاری کے چرچے ہدایت کار اور پرڈیوسروں نے فریال خان کو فلم انڈسٹری کی خوبصور ت اداکارہ قرار دے دیا فریال خان نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ مجھے اپنی پہلی فلم میں بہتر پرفارمنس کی بدولت ابھی سے بہت سی فلموں کی آفر ز مل چکی ہیں۔

مگر میں معیاری کام کو ترجیح دیتی ہوں اور اسی لیے ہر فلم بہت سوچ سمجھ کر سائن کرونگی اور میری کوشش ہے کہ میں بہتر کہانی اور بہتر ٹیم کو ترجیح دوں انہوں نے کہا کہ میری نئی آنے والی فلموں میں فیس بک اور ووہٹی ہتھ سوٹی نمایاں ہیں۔