معروف ہدایت کار بلاوال علی خان بیرون ملک دورہ سے وطن واپس پہنچ گئے

لاہور : معروف ہدایت کار بلاوال علی خان بیرون ملک دورہ سے وطن واپس پہنچ گئے اس موقعہ پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نئی فلم ووہٹی ہتھ سوٹی بنانے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ اس نئی فلم میں پرانے اداکاروں کے ساتھ نئے اداکاروں کو بھی موقعہ دیا جائے گا۔

کیونکہ فلم انڈسٹری کو اس وقت سینئرز کے تجربے اور نئے اداکاروں کے جوش کی ضروت ہے کیونکہ اب ہوش اور جوش ملکر ہی فلم انڈسٹری کو بحران سے نکال سکتے ہیں اور فلم انڈسٹری کی حالت بہتر ہوسکتی ہے انہوں نے کہا کہ جہاں پر دوسرے لوگ فلم انڈسٹری کی حالت کو بہتر کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

وہاں پر میں بھی اپنی ذمہ داری کو محسوس کرتے ہوئے سینئر اداکاروں کو کم از کم ایک ،ایک فلم شروع کرنے کا مشورہ دونگا کیونکہ مل جل کر ہی فلم انڈسٹری کو اندھیروں سے نکالا جاسکتا ہے اور حکومت اکیلی کچھ نہیں کرسکتی اپنی مدد آپ کے تحت ہی فلم انڈسٹری کو اندھیروں سے نکالا جاسکتا ہے