اسٹیل ملز کی نجکاری کا مقصد 22 خاندانوں کو نوازنا ہے: رضا ربانی

Raza Rabbani

Raza Rabbani

اسلام آباد (جیوڈیسک) سینیٹ کے اجلاس میں عابد شیر علی نے کہا کہ بلوچستان میں 13 ہزار 5 سو ٹیوب ویل غیر قانونی ہیں، ٹیوب ویل مالکان بل ادا ہی نہیں کرتے بجلی کے بل لینے جائیں تو یہ لوگ بندوقیں نکال لیتے ہیں۔

عابد شیر علی کے بیان پر ایوان میں شدید ہنگامہ آرائی ہوئی اور اپوزیشن کے ارکان ایوان سے واک آؤٹ کر گئے انہیں منا کر لایا گیا لیکن وہ سٹیل ملز کی نجکاری کے معاملے پر بھی واک آؤٹ کر گئے۔ سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ نجکاری کا مقصد 22 خاندانوں کو نوازنا ہے۔

سٹیل ملز سے 4 ہزار کارکن نکالنے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔