اسٹاک مارکیٹ کے ذریعے ریٹیل سکوک جاری کرنے کی منظوری

SECP

SECP

اسلام آباد (جیوڈیسک) ایس ای سی پی نے اسلامی مالیاتی مارکیٹ کے فروغ کی جانب اہم قدم اٹھاتے ہوئے پہلی بار اسٹاک مارکیٹ کے ذریعے ریٹیل سکوک بانڈز جاری کرنے کی منظوری دیدی۔

گزشتہ روز جاری اعلامیے کے مطابق اس سلسلے میں پہلی بار کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کے 6 ارب روپے مالیت کے سکوک جاری کیے جائیں گے، کے ای ایس سی کے سکوک کراچی اسٹاک ایکسچینج میں لسٹ کیے جائیں گے۔

سرمایہ کاروں کو زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے کے لیے ان سکوک کی پری آئی پی او نہیں کی جائے گی جبکہ یہ سکوک ریٹیل میں فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے، سکوک 3 اقسام کے ہوں گے، پہلی قسم کے سکوک جن کی مالیت 75 کروڑ روپے اور میچورٹی کی مدت 13 مہینے ہو گی۔