سکھر : صالح پٹ میں پسندکی شادی کرنے والا جوڑا قتل

Sukkur

Sukkur

سکھر (جیوڈیسک) سکھر صالح پٹ میں پسندکی شادی کرنے والے جوڑے کو قتل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق چند مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی۔

جس کے نتیجے میں پسند کی شادی کرنے والا جوڑا جاں بحق ہو گیا۔ جوڑے نے گزشتہ سال شادی کی تھی۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔