اتوار سے بیشترعلاقوں میں گرمی کی لہر ختم ہوجائیگی

Heating

Heating

اسلام آباد(جیوڈیسک)آج شام رات اور اتوار کے روز اسلام آباد ، بالائی پنجاب،بالائی خیبر پختونخواہ ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں گرد آلود ہوائیں،آندھی چلنے کے علاوہ چند مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہا۔ تاہم مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش گلگت میں07ملی میٹر گوپس06، استور05، چترال، سکردو، دروش04، میر کھانی ، ہنزہ03، بونجی میں02ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔