سپریم کورٹ میں 35 لاپتا افراد کیس کی سماعت آج پھر ہوگی

Supreme Court

Supreme Court

اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ میں 35 لاپتا افراد کیس کی سماعت آج پھر ہوگی، گزشتہ روز سماعت کے دوران اٹارنی جنرل نے جبری گمشدی میں ملوث فوجی اہلکاروں کے خلاف درخواست کی نقل عدالت میں پیش کی تھی۔

سپریم کورٹ میں 35 لاپتہ افراد سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی، اٹارنی جنرل سلمان اسلم بٹ نے فوجی افسران کے خلاف درخواست کی نقل عدالت میں پیش کی، ایڈوکیٹ جنرل خیبر پختونخواہ نے عدالت کو بتایا کہ تاحال مالاکنڈ میں ایف آئی آر درج نہیں ہو سکی، تاہم تھانہ مالاکنڈ نے روزنامچہ درج کر لیا ہے، جس پر جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دیے کہ حکومت کچھ احکامات پر عملدرآمد کر رہی ہے جو ایک مثبت قدم ہے، کیس کی مزید سماعت آج ہوگی۔