سوزن رائس امریکی صدرکی قومی سلامتی کی مشیربن گئیں

Susan Rice

Susan Rice

واشنگٹن (جیوڈیسک) واشنگٹن صدر بارک اوباما نے اقوام متحدہ میں امریکی سفیر سوزن رائس کو مشیر برائے قومی سلامتی نامزد کردیا۔ پلٹزر پرائز جیتنے والی مصنفہ اور ہاور ڈیونیورسٹی کی پروفیسر سمانتھا پاور کو اقوام متحدہ میں امریکی سفیر بنائے جانے کا امکان ہے۔

وائٹ ہاوس میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب کے موقع پر صدر اوباما نے اقوام متحدہ میں امریکی سفیر سوزن رائس کو مشیر برائے قومی سلامتی نامزد کرنے کا اعلان کیا۔ سوزن رائس جولائی میں ٹام ڈونیلون کی جگہ لیں گی۔

امریکی ذرائع کے مطابق صدر اوباما وائٹ ہاوس کے سابق مشیر اور ہار ورڈیونیورسٹی کی پروفیسر سمانتھا پاور کوسوزن رائس کی جگہ اقوام متحدہ میں امریکا کی سفیر نامزد کریں گے۔ سمانتھا پاور اپنی کتاب A problem from hell پر پلٹزر پرائز جیت چکی ہیں۔