صوابی: یار حسین میں گاڑی پر فائرنگ 7 افراد جاں بحق ، متعدد زخمی

Swabi

Swabi

صوابی (جیوڈیسک) یار حسین میں گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 7 سے زائد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق اور زخمی افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ پولیس کے مطابق یار حسین میں گاڑی پر فائرنگ کی گئی ہے جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ متعدد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

تمام افراد رشتہ دار کو پشاور ایئرپورٹ چھوڑنے جا رہے تھے۔ زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔