شام کیخلاف فوجی حملے سمیت کئی آپشنز زیر غور ہیں : چک ہیگل

Chuck Hegel

Chuck Hegel

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی وزیر دفاع چک ہیگل نے کہا ہے کہ شام کے خلاف فوجی حملے سمیت کئی آپشنز پر غور کر رہے ہیں، حملے سے متعلق صدر بارک اوباما کے فیصلے کا انتظار ہے، بارک اوباما کی جانب سے فیصلے کی صورت میں فوج کو حرکت میں لایا جائیگا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی کما نڈروں نے دمشق پر حملے سے متعلق کئی آپشنز تیار کر رکھے ہیں۔