شام کے دارالحکومت دمشق میں فوجی بس میں دھماکا، 14 افراد ہلاک

Syria Blast

Syria Blast

دمشق (اصل میڈیا ڈیسک) شام کے دارالحکومت دمشق میں فوجی بس میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور3 زخمی ہو گئے۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی ( اے ایف پی) کے مطابق بدھ کے روز شام کے دارالحکومت دمشق میں 2 دھماکا خیز ڈیوائسزکے ذریعے فوجی بس کو نشانہ بنایاگیا۔

دھماکے کے نتیجے میں 13افراد ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوگئے ۔

اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے ایک عینی شاہد کا کہنا تھا کہ ہم نے اس طرح کا دھماکا کافی عرصے بعد دیکھا ،ہم نے سوچا تھا کہ ایسے دھماکے ختم ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ دھماکےکی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔