شامی و عراقی جہادیوں سے ملک کو خطرہ ہے،مراکش

Morocco

Morocco

رباط (جیوڈیسک) غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزیر داخلہ نے اس بارے میں کہا کہ مملکت کو دہشت گردوں سے سخت خطرات لاحق ہو گئے ہیں کیونکہ مراکش کے شہری شام اور عراق میں جہاد کے لیے بڑی تعداد میں جا رہے ہیں۔

وزیر داخلہ نے کابینہ کو ملکی سلامتی کیلئے موجود خطرات کے بارے میں بریف کرتے ہوئے کہا کہ ان جنگجووں کی ایک خاص تعداد ایسے لوگوں پر مشتمل ہے جو آئندہ دنوں مراکش کو بھی اپنے ہدف کے طور پر رکھیں گے۔

اس لیے رباط اپنی سکیورٹی کو موثر بنانے کے اقدامات کر رہا ہے ، کاسابلانکا ائیر پورٹ اور دوسری جگہوں پر سکیورٹی انتظامات سخت کیے جا رہے ہیں تاہم وزیر داخلہ نے ان سکیورٹی اقدامات کی تفصیل نہیں بتائی۔

انہوں نے کہاکہ اپنے شہریوں کی حفاظت، اور تذویراتی اہمیت کے سرکاری اداروں کی سکیورٹی ملکی تجارتی اور اقتصادی سرگرمیوں پر سمجھوتا کیے بغیر یقینی بنائی جا رہی ہے۔