جرمنی: نامعلوم شخص کا لیبیا کے سفار تخانے کے سامنے اقدام خود سوزی

Germany

Germany

جرمنی (جیوڈیسک) کے دار الحکومت برلن میں ایک نامعلوم شخص نے لیبیا کے سفارتخانے کے سامنے خود کو آگ لگا لی، تاہم اسے بروقت ہسپتال پہنچا دیا گیا۔

جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق برلن پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق یہ آدمی تیونس سے آیا ہے اور اس کا لیبیا کے سفارتخانے کے ساتھ کوئی ذاتی جھگڑا ہے۔ واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہے۔