شام، ادلیب اور جوار کے علاقوں میں اسد قوتوں اور روسی طیاروں کی شدید بمباری

Russian Planes Bombing

Russian Planes Bombing

ادلیب (جیوڈیسک) شام میں بشارالاسد انتظامیہ اور روس کے لڑاکا طیاروں نے “ادلیب غیر عسکری علاقے ” کی حدود میں کل رات سے شروع ہوتے ہوئے ابتک جاری حملوں میں 6 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

لڑاکا طیاروں نے ضلع ادلیب کی تحصیل شیخون، موضع تمانیہ، شیخ ادریس اور ہما کے نواحی علاقوں پر بمباری کی۔

شہری دفاعی تنظیم کے حلقوں سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق خان شیخون تحصیل کے ایک کھیت میں کام کرنے والے کسانوں سمیت مارشروین گا­­وں کے بازار پر حملے میں مجموعی طور پر 6 افراد جانب حق جبکہ 39 زخمی ہو گئے۔

مخالف گروہوں کے طیاروں کے واچ ہاؤس نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ کے ذریعے اطلاع دی ہے کہ دو روسی جنگی طیاروں نے ہمیئ میم ہوائی اڈے سے اڑان بھری تھی۔