شام : دو خودکش کار بم دھماکے ، 14 سیکیورٹی اہلکار ہلاک

Syria Suicide Attack

Syria Suicide Attack

شام (جیوڈیسک) شام کے مشرقی جنوب میں واقع صوبہ حساکیح میں 2 خودکش کار بم دھماکوں میں 14 سیکیورٹی اہلکار ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق خودکش حملے شدادا ٹان میں سیکیورٹی ہیڈ کوارٹرز اور ملٹری انٹیلی جنس کی عمارتوں کے سامنے باغی گروپ النصرا فرنٹ کی طرف سے کیے گئے جس کے نتیجے میں چودہ سیکورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے۔

سیکورٹی حکام کے مطابق خودکش حملے میں کئی اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ دھماکے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے اہلکاروں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں بعض اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔