شامی فوج نے 6 سو افراد کوہلاک کر دیا، انسانی حقوق کا دعوی

Damascus

Damascus

دمشق (جیوڈیسک) شام کے ایک انسانی حقوق گروپ نے دعوی کیا ہے کہ سرکاری فوج نے کیمیائی ہتھیاروں سے حملہ کرکے چھ سو سے زائد لوگوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق بدھ کے صبح دارالحکومت دمشق کے نواحی علاقہ الغوطہ پر شام کی فضائیہ نے زہریلی گیس سے عوام پر حملہ کر دیا جسکے نتیجے میں اب تک 635 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں، جبکہ ہلاک شدگان کی تعداد مزید بڑھنے کی توقع ہے۔

عربی ٹی وی نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں نوجوان سمیت خواتین اور نونہال بچوں کو تڑپتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ایک معالج کے مطابق سرکاری فوج نے سارین گیس سے حملہ کیا ہے اور صرف زملکا اسپتال میں دو سو افراد کی لاشیں موجود ہیں۔