تلہ گنگ کی خبریں 9-2-2013

تلہ گنگ تھانہ صدر کی پولیس نے ساجو گینگ کے سرغنے جو چار ڈکیتیوں میں ملوث افراد کو گرفتار کر کے ان سے مال بر آمد کر لیا ہے
تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر)تلہ گنگ تھانہ صدر کی پولیس نے ساجو گینگ کے سرغنے جو چار ڈکیتیوں میں ملوث افراد کو گرفتار کر کے ان سے مال بر آمد کر لیا ہے۔ ان ملزمان سے مزید چوریو ں کے انکشاف کی توقع۔ مورخہ 29.01.2013 کو احمد نواز ولد محمد نور قوم سکنہ بلال آباد نے تحریری دخواست دی اس نے بلال آباد میں کریانہ سٹور بنا رکھا ہے شب درمیانی 16/17جنوری 2013ء نامعلوم چور اس کی دوکان کے شٹر توڑ کر ٹی وی ،گو لڈ لیف سگریٹ کے چار پانچ ڈنڈے ، نقدر قم مبلغ 6500روپے چوری کر کے لے گئے جو اس کے علم میںآیا کر اسکی چو ری محمد ساجد ولد ریشم خان قوم مصلی سکنہ ٹمن اور مظفر خان ولد خان محمد قوم مصلی سکنہ پچنند نے کی ہے۔ دوسر ی واردات عبدالحفیظ ولد محمد دین قو م لوہار سکنہ سگھر نے بیان دیا کہ اس نے بلال آباد اڈے پر سئپر پارٹس کی دوکان بنا رکھی ہے شب درمیانی 18.19جنوری 2013ء اس کی دوکان کے شٹر توڑ کر چیف اینڈ گر ری سیٹ ،بیر نگ ،ایک بڑ ی بیٹری ایکسڈ وغیر ہ ملزمان چوری کر کے لے گئے۔ تیسری واردات محمد نذیر ولد محمد بشیر قوم اعوان سکنہ بلا ل آباد نے بیان دیا کہ اس کی دوکان واقعہ بلال آباد اڈے ٹیلرنگ شاپ سے مورخہ 18.19جنوری 2013ء کی درمیانی شب ملزمان کپڑ ے ان سلے ، سلائی مشین ،اور ایک عدد استری چوری کر کے لے گئے۔ چوتھی واردات حسین احمد شاہ ولد عبدالستار قوم سکنہ بڈھیال نے بیان دیا کہ میری دوکان بڈھیال اڈے سے شب درمیانی 19.20جنوری 2013ء ملزمان سپئر پارٹس چین اینڈ گررای سیٹ ،انجن آئیل وغیرہ چوری کر کے لے ہے۔ تھانہ صدر پو لیس نے ملزمان محمد ساجد اور مظفر خان کو ناصر عباس اے ایس آئی نے مورخہ 01.02.2013کو حسب ضبط گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے ٹی وی ، سپئر پارٹس وغیرہ بر ا مد کیے ملز م محمد سا جد کے قبضہ سے پسٹل 30بور،اور مظفر خا ن کے قبضہ سے رائفل222بو ر بھی بر ا مد کی ملز ما ن نے ضلع ا ٹک میں بھی کئی ایک وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اے ایس آئی نثار نے محمد امین ، امتیازکے ہمراہ اصغر علی ولد نور محمد قوم اعوان سا کن ڈھوک جبی داخلی تھوہا محرم خان سے 175گرام چرس بر آمد کر لی

تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) تلہ گنگ تھانہ صدر کے اے ایس آئی نثار نے محمد امین ، امتیازکے ہمراہ اصغر علی ولد نور محمد قوم اعوان سا کن ڈھوک جبی داخلی تھوہا محرم خان سے 175گرام چرس بر آمد کر لی۔ پولیس نے اصغر علی ولد نور محمد پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بزم شیخ الہند رحمتہ اللہ علیہ اور سنی ایکشن کمیٹی کا قاری سعید احمد شہید رحمتہ اللہ علیہ کیس میں قاتلوں کی عدم گرفتاری پرکل اتوار کو احتجاجی جلسہ کا فیصلہ
تلہ گنگ (نامہ نگار) بزم شیخ الہند رحمتہ اللہ علیہ اور سنی ایکشن کمیٹی کا قاری سعید احمد شہید رحمتہ اللہ علیہ کیس میں قاتلوں کی عدم گرفتاری پرکل اتوار کو احتجاجی جلسہ کا فیصلہ قاتلوں کی گرفتاری کیلئے کی جانے والی پولیس کوششوں پر عدم اطمینان ،تفصیلات کے مطابق بزم شیخ الہند رحمتہ اللہ علیہ تلہ گنگ اور سنی ایکشن کمیٹی نے پولیس کی کارکردگی پر اپنے عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اصل قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف بین الصوبائی شاہراہ قاری سعید احمدشہید کی جائے شہادت پرا ج بروز اتوار صبح آٹھ بجے سے دن بارہ بجے تک احتجاجی جلسہ کے انعقاد کا فیصلہ کیاہے۔ اجتماعات میںجامعہ مسجد مرکزی عیدگاہ تلہ گنگ میں مولانا عبیدالرحمن انور،امیر بزم شیخ الہند مولانا نورمحمد آصف ٹمن،مولانا قاری اسدعرفان،ندیم یعقوب فاروقی،قاری الطاف الرحمن،مولانا تنویرالحسن،مولانا عبدالرحمن عمر،مولانا عزیز الرحمن عثمانی،مولانا فیض الرحمن ،قاری فضل محمود ،مولانا خالد فاروق جرار ،قاری محمد قاسم ،مفتی شیر خان،مولانا عبدالرؤف لاوہ ،مولانا محمد امین،مولانا محمد بنیامین،مولانا غازی عباس ،قاری محمد عمر عثمانی ،اور دیگر علماء کرام کی جانب سے تحصیل بھر کی مساجد میں ایک اعلامیہ میں حکام کو باور کرایا کہ وہ تحصیل تلہ گنگ کا امن و امان کسی صورت خراب نہیں کرنا چاہتے لیکن اس کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔ قاری سعیداحمدشہید کی المناک شہادت کی کیس میں قاتلوں کی گرفتاری کیلئے کی جانے والی پولیس کوششوں قابل اطمینان نہیں ہیں۔ حکومتی بے حسی اور قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف بین الصوبائی شاہراہ قاری سعید احمد شہید کے قتل کی جگہ پر آج بروز اتوار صبح آٹھ بجے سے دن بارہ بجے تک احتجاجی جلسہ منعقد کیا جائے گا۔ بزم شیخ الہند رحمتہ اللہ علیہ اور سنی ایکشن کمیٹی کے علماء کرام کا کہنا تھا کہ ہمارا پرامن احتجاجی جلسہ حکومت سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے دروازے پر دستک ہے، حکومت نے اپنے رویے میں تبدیلی نہ لائی تو راست اقدام پر مجبور ہوںگے ، حکومت ہماری خاموشی کوآخر کب تک ہماری کمزوری سمجھ کر بے حسی کا مظاہرہ کرتی رہے گی۔ ہم نے حکومت کی توجہ باربا ر اس جانب مبذول کرائی لیکن ہمارے مطالبات پر عمل درآمدنہ ہوا لہٰذا اب پانی سر سے اونچا ہو چکا ہے احتجاج کا سلسلہ اسی وقت رکے گا جب قاری سعید احمد شہیدکے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ شہر اور نواحی علاقوں خاص کر ملکوال میں سوئی گیس کی فراہمی کے شروع ہو تے ہی سوئی گیس کی حکام کی من مانیاں شروع ہو گئیں
تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) تلہ گنگ شہر اور نواحی علاقوں خاص کر ملکوال میں سوئی گیس کی فراہمی کے شروع ہو تے ہی سوئی گیس کی حکام کی من مانیاں شروع ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق شہر میں موجود محکمے کے ایجنٹوں کی بھرمار ہے جو ایک میٹر لگوا نے کے 10ہزار روپے تک وصول کر رہے ہیں۔ عوامی اور سماجی حلقوں نے اس صورتحال پر متعلقہ محکمے کونوٹس لینے کا مطالبہ کر تے ہو ئے کہا کہ علاقے کو ان ایجنٹوں کی چنگل سے آزاد کرانے میں اپنا کردار ادا کریں اور ڈیمانڈ نوٹس کی ترتیب کے ساتھ میٹر لگانے کا سلسلہ شروع کیا جائے تا کہ عام شہری اپنے گھر کا چولہا جلا سکے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اسوة حسنہ پر عمل کر کے ہی دنیا و آخرت میں کامیاب ہو سکتے ہیں ، ممتاز خان ٹمن

تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) ممبر قومی اسمبلی سردار ممتاز خان ٹمن نے کہا ہے کہ اسوة حسنہ پر عمل کر کے ہی دنیا و آخرت میں کامیاب ہو سکتے ہیں ۔ وہ تلہ گنگ پریس کلب میں منعقدہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔اس موقع پر ضلعی جنرل سیکرٹری ن لیگ ملک خالد ٹہی،ضلعی سینئر نائب صدر پیپلز پارٹی ڈاکٹر علی حسنین،پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج تلہ گنگ پروفیسر الطاف ظفر،ایم تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال تلہ گنگ ڈاکٹر احسن نوید ،ایم ایس سٹی ہسپتال ڈاکٹر طاہر زمان نیازی،تحصیل میونسپل آفیسر تلہ گنگ خلیل احمد نیئر،سابق صدر تلہ گنگ بار ایسوسی ایشن ملک طارق محمود ایڈووکیٹ،آئی سپیشلسٹ ڈاکٹر جاوید ملک،صدر انجمن تاجران ملک ظفر اقبال،صدر مرکزی سیرت کمیٹی تلہ گنگ ملک جمیل احمد،سرپرست اعلیٰ پریس کلب تلہ گنگ میاں محمد ملک،صدر پریس کلب چودھری غلام ربانی،جنرل سیکرٹری پریس کلب قاضی عبدالقادر،صدر تلہ گنگ ایسوسی ایشن ملک شاہد ناصر،جنرل سیکرٹری تلہ گنگ بار ایسوسی ایشن ریاض حسین ایڈووکیٹ ،معروف آڑھتی چودھری منظور حسین ،ملک محمود مورت،صابر حسین اگرال،الحاج میاں عبدالقیوم،ملک محمد اقبال،ملک حاکم خان سمیت علاقہ بھر کی سرکردہ شخصیات موجود تھیں ۔سردار ممتاز خان ٹمن نے کہا کہ ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی ہم دو جہاں کی خوشیاں سمیٹ سکتے ہیں ۔پروفیسر اطاف ظفر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کا ش ہمارا طور طریقہ سنت نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جیسا ہو جائے ہم جیسے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت پر پیار بھری باتیں کرتے ہیں اس پر عمل بھی شروع کر دیں تو اللہ پاک اور اس کا رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہم سے راضی ہو جائیں ۔سرپرست اعلیٰ پریس کلب میاں محمد ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت پر سیر حاصل گفتگو کیلئے صدیاں بھی نا کافی ہیں ۔جہاں آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا نام مبارک آئے ادب کے ساتھ پلکیں تک جھکا لی جائیں ۔کانفرنس سے صدر پر یس کلب تلہ گنگ چودھری غلام ربانی ،قاضی عبدالقادر،ایم افضل اعوان ،عبدالرحمن شاد،محمد افسر ملک ،ملک محمد امیر خان ٹمن نے بھی خطاب کیا اور دو جہانوں کے سردار حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مداح سرائی کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ممبر قومی اسمبلی سردار ممتاز خان ٹمن نے تلہ گنگ پریس کلب کیلئے دس لاکھ گرانٹ کا اعلان کیا ہے
تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر)ممبر قومی اسمبلی سردار ممتاز خان ٹمن نے تلہ گنگ پریس کلب کیلئے دس لاکھ گرانٹ کا اعلان کیا ہے۔ ہفتہ کے روز تلہ گنگ پریس کلب کے دورہ کے دوران صدر پریس کلب تلہ گنگ چودھری غلام ربانی نے ایم این اے سردار ممتاز خان ٹمن کو تلہ گنگ پریس کلب کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا جس پر سردار ممتاز خان ٹمن نے پریس کلب کی تزئین آرائش اور دیگر درپیش مسائل سے نمٹنے کیلئے دس لاکھ روپے کی گرانٹ دینے کا اعلان کیا۔اس موقع پر سردار ممتاز خان ٹمن کے دست راست ملک محمد امیر خان ،تحصیل میونسپل آفیسر تلہ گنگ خلیل احمد نیئر،سرپرست اعلیٰ پریس کلب میاں محمد ملک،جنرل سیکرٹری قاضی عبدالقادرو دیگر اراکین ،ایم افضل اعوان،نذر حسین چودھری،سید ارشاد حسین شاہ کاظمی،زاہد اعوان،محسن قیوم شیخ،ملک ارشد کوٹگلہ،ملک محمد افسر،ملک اشرف ،چودھری عبدالجبار،محمد حسین چودھری،سید صفدر شاہ ہمدانی،شاہد سلیم پراچہ،عزیز ملک،ڈاکٹر محبوب حسین جراح،ملک مقصود الحسن ،محبوب الحسن عدیل وغیرہ بھی موجود تھے ۔اراکین پریس کلب نے گرانٹ دینے پر ممبر قومی اسمبلی سردارممتاز خان ٹمن کا شکریہ ادا کیا۔