طالبان کی غیر حاضری کے سبب ترکی میں افغان امن مذاکرات ملتوی

Taliban

Taliban

ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) ترک وزیر خارجہ مولود چاؤش اولو کے مطابق ترکی میں افغان حکومت اور طالبان کے مابین ہونے والی مجوزہ امن کانفرنس ملتوی کر دی گئی ہے۔

انہوں نے سرکاری نشریاتی ادارے ہیبر ترک سے بات چیت میں کہا کہ ہفتے کے روز استنبول میں منعقد ہونے والی یہ امن کانفرنس رمضان کے مقدس مہینے کے اختتام تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق اس بات چیت کو اس لیے مؤخر کیا گیا ہے کیونکہ طالبان نے اس میں شرکت سے انکار کر دیا تھا۔

امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے افغانستان سے ستمبر کے وسط تک امریکی افواج کے انخلاء کے اعلان کے بعد ترکی، قطر اور اقوام متحدہ کے زیر اہتمام اِن مذاکرات میں کابل حکومت اور طالبان کے مابین کسی معاہدے پر زور دیا جا رہا تھا۔