طالبان سے مذاکرات، حکومت اور فوج میں معاملات پچیدہ ہو گئے، پروفیسر ابراہیم

Prof. Ibrahim

Prof. Ibrahim

پشاور (جیوڈیسک) طالبان رابطہ کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم نے کہا ہے کہ حکومت اور فوج کے مابین مذاکرات کے حوالے سے معاملات پیچیدہ ہو گئے ہیں۔

طالبان رابطہ کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم کا کہنا تھا کہ مذاکرات ہی مسئلے کا واحد حل ہے ، ہم ابھی بھی مایوس نہیں اور مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں۔

حکومت اور فوج کےمابین مذاکرات کے حوالے سے معاملات پیچیدہ ہو گئے ہیں تاہم امید ہے کہ مذاکرات جاری رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومتی رویہ بھی سنجیدہ نہیں اگر حکومت مذاکرات کی کامیابی چاہتی ہے تو اسے سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ طالبان قیادت سے ان کا ابھی رابطہ نہیں ہوا لیکن کمیٹی کے بعض اراکین ان سے رابطے میں ہیں اور امید ہے کہ جلد ہی کمیٹیوں کی طالبان شوریٰ سے ملاقات کا وقت اور جگہ کا تعین ہو جائے گا۔