طالبان سے مذاکرات, حکومت نے کسی کو ٹاسک نہیں دیا: فضل الرحمان

Fazlur Rehman

Fazlur Rehman

اسلام آباد (جیوڈیسک) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے سابق صدر پرویز مشرف کا معاملہ دیکھنا عدالتوں کا کام ہے۔ وزیر داخلہ نے ملاقات میں کسی کو بھی طالبان سے مذاکرات کا ٹاسک دینے کی تصدیق نہیں کی۔

پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کے معاملے سے کوئی سروکار نہیں۔ ان کا معاملہ دیکھنا عدالتوں کا کام ہے۔ طالبان سے مذاکرات کا طریقہ کار موجود ہے۔

طالبان سے مذاکرات کے لیے قبائلی جرگہ فورم سے فائدہ اٹھایا جائے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت نے طالبان سے مذاکرات کا ٹاسک کسی کے حوالے نہیں کیا۔ وزیر داخلہ نے ملاقات میں کسی کو بھی طالبان سے مذاکرات کا ٹاسک دینے کی تصدیق نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت مذاکرات کے لیے سنجیدہ ہے تاہم مذاکرات کے ٹائم فریم کے لیے ماحول ساز گار نہیں بن پا رہا۔