دہشت گردی پر قابو پانا اور ملک میں امن کا قیام ہماری حکومت کی ترجیہات میں شامل ہے۔عمر فاورق

مصطفی آباد/للیانی: دہشت گردی پر قابو پانا اور ملک میں امن کا قیام ہماری حکومت کی ترجیہات میں شامل ہے، ہماری حکومت کی اولین ترجیح یہی ہے کہ اس ملک میں مزید خون بہائے بغیر امن قائم ہو۔ اس وقت پاکستان کو جن سنگین بحرانوں کا سامنا ہے ان میں دہشت گردی سر فہرست ہے، اب تمام فریقین کو اس بات کا احساس ہوگیا ہوگا کہ لڑائی میں کسی کی بہتری نہیں ،اسلئے سب مذاکرات پر متفق ہیں۔

ان خیالات کا اظہار امیدوار برائے جزل کونسلر یونین کونسل کھارا عمر فاورق بھٹہ نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مذاکرات آئین اور قانون کے دائرے کے اندر رہ کرکئے جارہے ہیں۔ اقتصادی بحران پر قابو پانا ہماری حکومت کی بہت بڑی کامیابی ہے اور ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈالر کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی ہے اور پاکستانی کرنسی کو استحکام ملا ہے جس سے پاکستان میں مہنگائی کی لہر میں کمی آئے گی اور ملک ترقی کی جانب گامزن ہو گا۔