ہم دہشت گرد تنظیم فتح اللہ (FETO) کا بلقان سے بھی خاتمہ کر دیں گے: صدر ایردوان

Recep Tayyip Erdogan

Recep Tayyip Erdogan

ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ہم دہشت گرد تنظیم فتح اللہ (FETO) کا بلقان سے بھی خاتمہ کر دیں گے۔

صدر ایردوان نے ان خیالات کا اظہار سربیا میں ترکی کے نئے قونصل خانے کی افتتاحی تقریب میں ویڈیو کے ذریعے شرکت کرتے ہوئے کیا۔

صدر ایردوان نے اپنے خطاب میں کہا کہ کہ ہم دہشت گرد تنظیم فتح اللہ (FETO)کا بلقان سے بھی خاتمہ کردیں گے تیکا (ترک تعاون اور رابطہ ایجنسی پریذیڈنسی) کے ترقیاتی منصوبے بلقان میں پایہ تکمیل تک پہنچا رہے ہیں ۔ ہم بلقان کے جغرافیہ میں تمام طبقات اور دوستوں کے کے ساتھ صدیوں سے زندگی بسر کررہے ہیں اور مستقبل میں بھی کرتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ ہمارا نیا قونصل خانہ سربیا کے سنجاق علاقے جہاں بوسنیا کے باشندے اکثریت سے آباد ہیں کھولا گیا ہے اور یہ ہمارے ملک کے لیے خوش قسمتی کا باعث بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں آپ سب کو احترام و محبت سے سلام پیش کرتا ہوں ۔