دہشتگرد عناصر کوحکومتی سرپرستی حاصل ہے، طاہر القادری

Tahir-ul-Qadri

Tahir-ul-Qadri

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ دہشت گردوں سے مذاکرات نہیں ان کے خاتمے کیلیے آپریشن کیا جانا چاہیے، دہشت گرد عناصر حکومت کی سرپرستی کے بغیر ریاست کے اندر ریاست نہیں بنا سکتے۔

حکومت الیکشن میں بلاواسطہ یا بالواسطہ دہشت گردوں سے مدد لیتی ہے، دنیا کی کوئی طاقت پاکستان میں آنے والے انقلاب کو نہیں روک سکتی، ہم ملک سے دہشت گردی، کرپشن، مہنگائی اور لوڈشیڈنگ سمیت تمام مسائل کا خاتمہ کر کے ملک کو حقیقی معنوں میں ترقی یافتہ اور خوشخال بنائیں گے۔