تھائی لینڈ میں بم دھماکا، 3 فوجی ہلاک، چار افراد زخمی

Bomb Blast

Bomb Blast

بنکاک (جیوڈیسک) تھائی لینڈ میں بم دھماکے کے نتیجے میں تین فوجی ہلاک جبکہ چار افراد زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ دھماکہ صوبہ دیالہ کے ضلع کورنگ پیانگ میں واقع ایک سکول کے نزدیک اس وقت ہوا جب سکیورٹی اہلکاروں کی ایک ٹیم علاقے کا گشت کر رہی تھی کہ اس دوران اچانک دھماکہ ہو گیا۔

دھماکے کے نتیجے میں تین فوجی ہلاک اور چار افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔ فوری طور پر کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔