تھائی لینڈ: حکومت مخالف مظاہروں میں شدت، ایک اہلکار ہلاک

Thailand

Thailand

بینکاک (جیوڈیسک) تھائی لینڈ میں حکومت مخالف مظاہروں میں شدت آگئی ہے۔ مظاہرین اور سیکورٹی فورسز میں جھڑپوں سے ایک اہلکار ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ الیکشن کمیشن نے حکومت سے انتخابات ملتوی کرنے کا مطالبہ کردیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق موجودہ صورتحال میں آئین کے تحت شفاف انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں۔ حکومت فروری میں ہونے والے انتخابات ملتوی کر دے۔ بنکاک میں ہزاروں افراد انتخابات اور وزیراعظم یِنگ لَک شناواترا کے خلاف مظاہرے کر رہے ہیں۔

مظاہرین نے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے میں بھی رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔