امریکا: آتشزدگی سے 3 بہن بھائیوں سمیت چار افراد ہلاک

America

America

میسا چوسٹس (جیوڈیسک) میسا چوسٹس کے علاقے میں گھر میں لگنے والی آف پر آٹھ فائر فائٹرز نے قابو پایا۔ واقعے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا۔

لوزیانا میں بھی ایک گھر میں آگ لگنے سے تیرہ سالہ لڑکی اور اس کے دو بھائی ہلاک ہو گئے۔ لڑکوں کی عمریں گیارہ اور بارہ سال تھیں۔

آگ نے پورے گھر کو لپیٹ میں لے لیا۔ حادثے میں والدین بھی بری طرح جھلس گئے ہیں۔